دھاندلی میں ملوث حکومتی اہلکاروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے، مریم نواز کا مطالبہ

5f32826913b87.png

ان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ پھر یہ گھناؤنا کھیل کھیلنے کی کسی کو ہمت نہ ہو اور حکومتیں عوام کے ووٹ سے آئیں اور عوام کے ووٹ سے جائیں ان پر کسی کی رائے کو نہ ٹھونسا جائے نہ مسلط کیا جائے ، میں الیکشن کمیشن کا شکریہ 22کروڑ عوام کی طرف سے ادا کرنا چاہتی ہوں ، انہوں نے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری نبھائی ،ووٹ کو عزت دی ، انہوں نے اپنی ذمہ داری نبھا کر نہ صرف الیکشن کمیشن پر لگے ہوئے الزامات کو دھونے کی کوشش کی ہے بلکہ انہوں نے ہر جمہوریت پسند اور ووٹ پر یقین رکھنے والے ہر شہری کا سر فخر سے بلند کیا ہے
مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز کا این اے75 سے متعلق فیصلے کے بعد ویڈیو بیان
لاہور( آئی این پی)مسلم لیگ(ن)کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ دھاندلی میں ملوث حکومتی اہلکاروں کو عبرت کا نشان بنایا جائے، ان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ پھر یہ گھناؤنا کھیل کھیلنے کی کسی کو ہمت نہ ہو اور حکومتیں عوام کے ووٹ سے آئیں اور عوام کے ووٹ سے جائیں ان پر کسی کی رائے کو نہ ٹھونسا جائے نہ مسلط کیا جائے ، میں الیکشن کمیشن کا شکریہ 22کروڑ عوام کی طرف سے ادا کرنا چاہتی ہوں ، انہوں نے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری نبھائی ،ووٹ کو عزت دی ، انہوں نے اپنی ذمہ داری نبھا کر نہ صرف الیکشن کمیشن پر لگے ہوئے الزامات کو دھونے کی کوشش کی ہے بلکہ انہوں نے ہر جمہوریت پسند اور ووٹ پر یقین رکھنے والے ہر شہری کا سر فخر سے بلند کیا ہے۔جمعرات کو الیکشن کمیشن کی جانب سے این اے75انتخابات کو کالعدم قرار دینے کے بعد اپنے ویڈیو بیان میںمریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام نے کھلی دھاندلی کا مقابلہ کیا ،برستی گولیوں کو مقابلہ کیا ،حکومتی ہتھکنڈوں کا مقابلہ کیا، ووٹ چوروں کا مقابلہ کیا اور نہ صرف اس خوف اور جبر کے ماحول میں باہر نکل کر ووٹ ڈالا بلکہ اپنے ووٹ پر پہرہ بھی دیا اور ووٹ چوروں کو رنگے ہاتھوں پکڑ کر قانون کے سامنے پیش کیا، مریم نواز نے کہا کہ میں الیکشن کمیشن کا بھی شکریہ 22کروڑ عوام کی طرف سے ادا کرنا چاہتی ہوں کہ انہوں نے اپنی آئینی اور قانونی ذمہ داری نبھائی ،ووٹ کو عزت دی ، انہوں نے اپنی ذمہ داری نبھا کر نہ صرف الیکشن کمیشن پر لگے ہوئے الزامات کو دھونے کی کوشش کی ہے بلکہ انہوں نے ہر جمہوریت پسند اور ووٹ پر یقین رکھنے والے ہر شہری کا سر فخر سے بلند کیا ہے، نواز شریف کے بیانیے کی گونج آج پورے پاکستان میں نہ صرف سنائی دے رہی ہے بلکہ اس کا عملی مظاہرہ بھی دیکھنے میں آرہا ہے، مریم نواز نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام کو یہ کہنا چاہتی ہوں یہ فیصلہ الیکشن کمیشن نے پھر ڈسکہ کے عوام کے ہاتھ میں دے دیا ہے اس دفعہ ان ووٹ چوروں کا ایسا فیصلہ کریں کہ پھر کسی کو بھی ووٹ کے ڈبے کو ہاتھ لگانے سے پہلے سو مرتبہ سوچنا پڑے، امید کرتی ہوں جس طرح آج ووٹ کو عزت ملی ہے اسی طرح اس گھناؤنے کھیل کے اندر دھاندلی میں ملوث حکومتی اہلکاروں کو ، چاہے وہ جعلی وزیر اعظم ہو یا وہ ان کا وزیر اعلی ہو یا ان کی نیچے جو ایجنسیز آتی ہیں ان کے اہلکار ہوں،یا وہ انتظامیہ کے ارکان ہوں یا وہ پولیس کے افسران ہوں ، سب کو عبرت کا نشان بنایا جائے ان کو قرار واقعی سزا دی جائے تاکہ آئندہ پھر یہ گھناؤنا کھیل کھیلنے کی کسی کو ہمت نہ ہو اور حکومتیں عوام کے ووٹ سے آئیں اور عوام کے ووٹ سے جائیں ان پر کسی کی رائے کو نہ ٹھونسا جائے نہ مسلط کیا جائے ۔

شیئر کریں

Top