پیپلز پارٹی کا وزیر اعظم سے استعفے کا مطالبہ

Nayyar-Hussain-Bukhari.jpg

دھاندلی ثابت ہوگئی وزیراعظم استعفے دیں، ووٹ چور حکمرانوں کے خلاف ووٹ چوری ثابت ہو گئی ہے، نیئر حسین بخاری
اسلام آباد(آئی این پی)پاکستان پیپلز پارٹی نے این اے75ڈسکہ میں دھاندلی ثابت ہونے پر وزیر اعظم عمران خان سے استعفے کا مطالبہ کر دیا۔جمعرات کو اپنے ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی کے سیکرٹری جنرل سید نیئر حسین بخاری نے کہا کہ دھاندلی ثابت ہوگئی وزیراعظم استعفے دیں،آئینی ادارے الیکشن کمیشن کا فیصلہ قانون کی حکمرانی قائم ہوئی ہے۔انہوں نے کہا کہ الیکشن چرانے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے،ووٹ چور حکمرانوں کے خلاف ووٹ چوری ثابت ہو گئی ہے،دوبارہ انتخابات سرکاری پارٹی کے زیر سایہ ووٹ پر ڈاکہ ڈالنے کے خلاف ایف آئی آر ہے،پی ڈی ایم چرایا گیا انتخاب ووٹ کے طاقت سے واپس لے گی ۔

شیئر کریں

Top