سینٹ الیکشن ، وزیراعظم کا آج ایک روزہ دورہ پر لاہور آنے کا امکان

PM-Imran-Khan-1.jpg

اسلام آباد (آئی این پی) وزیراعظم عمران خان کا جمعہ کو(آج) ایک روزہ دورہ پر لاہور آنے کا امکان ہے، دورے میں سینٹ الیکشن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے،تفصیلات کے مطابق ایک روزہ دورے کے دوران وزیر اعظم عمران خان وزیر اعلی سردار عثمان بزدار اور گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کریں گے،وزیراعظم عمران خان تین مارچ کو ہونیوالے سینٹ الیکشن کے حوالے سے پاکستان تحریک انصاف اور اتحادی ارکان اسمبلی سے ملاقات کریں گے اور ایوانِ وزیر اعلی میں اعلی سطح اجلاس کی صدارت بھی کریں گے،دورہ لاہور کے دوران عمران خان کو والٹن ایئرپورٹ کی جگہ ایک میگا بزنس سنٹر بنانے کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی اور وزیراعظم اس میگا بزنس سنٹر کی تعمیر کی منظوری دیں گے۔

شیئر کریں

Top