نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے بیرونی امداد کا توانائی کے شعبے میں جاری منصوبوں پر جائزہ اجلاس

2140401-khusto_bakhtiyarnni-1579450297.jpg

وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار ، وزیر توانائی عمر ایوب خان کی تمام متعلقہ اداروں کو توانائی کے منصوبوں کو مکمل کرنے کی ہدایت
اسلام آباد( آ ئی این پی ) نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے بیرونی امداد کا توانائی کے شعبے میں جاری منصوبوں پر جائزہ اجلاس ، وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار اور وزیر توانائی عمر ایوب خان نے تمام متعلقہ اداروں کو توانائی کے شعبے میں جاری منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کی۔جمعرات کو وزارتِ اقتصادی امور کی جانب سے جاری کئے گئے اعلامیہ کے مطابق نیشنل کوآرڈینیشن کمیٹی برائے بیرونی امداد کا توانائی کے شعبے میں جاری منصوبوں پر جائزہ اجلاس ہوا، اجلاس کی صدارت وفاقی وزیر اقتصادی امور خسرو بختیار اور وفاقی وزیر توانائی عمر ایوب نے کی، اجلاس کو آ گاہ کیا گیا کہ پاکستان میں بیرونی تعاون سے توانائی کے شعبے میں 14منصوبے زیر تکمیل ہیں، ان منصوبوں کی کل لاگت 3.4 بلین ڈالر ہے، وفاقی وزیر خسرو بختیار نے بیرونی تعاون سے جاری توانائی منصوبوں پر وزارتِ توانائی کی کاوشوں کو سراہا، وفاقی وزیر عمر ایوب نے پاور ڈویژن کے ذیلی اداروں کو ٹائم لاینز واضح کرنے اور حائل رکاوٹوں کو دور کرنے کی ہدایت دی، دونوں وزراء نے تمام متعلقہ اداروں کو توانائی کے شعبے میں جاری منصوبوں پر ترجیحی بنیادوں پر کام کرنے کی ہدایت کی

شیئر کریں

Top