سینیٹ انتخابات ،پولنگ کے دن ارکان کے موبائل فون استعمال کرنے پر پابندی عائد

index-5.jpeg

الیکشن کمیشن نے 3مارچ کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کردیا
اسلام آباد (آئی این پی)الیکشن کمیشن نے سینیٹ انتخابات میں پولنگ ڈے پر ارکان کے موبائل فون کے استعمال پر پابندی عائد کرتے ہوئے کہا یقینی بنایا جائے کہ کوئی امیدوار یا ووٹ ڈالنے والا رکن بیلٹ کی تصویر نہ لے سکے،تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن نے 3 مارچ کو ہونے والے انتخابات کے حوالے سے صوبائی الیکشن کمشنر اور ریٹرننگ افسران کو مراسلہ جاری کردیا ہے ، مراسلہ کراچی ، اسلام آباد ، لاہور ، پشاور اور کوئٹہ کے صوبائی الیکشن کمشنرز کو ارسال کیا گیا،الیکشن کمیشن کی جانب سے جاری نوٹی فکیشن میں کہا گیا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں ارکان کے موبائل فون کے استعمال پر اور پولنگ ڈے پر موبائل اور دیگر الیکٹرانکس ڈیوائس پر پابندی ہوگی،نوٹی فکیشن میں کہا ہے کہ یقینی بنایا جائے کہ بیلٹ کا تقدس قائم رہے اور کوئی امیدوار یا ووٹ ڈالنے والا رکن بیلٹ کی تصویر نہ لے سکے۔

شیئر کریں

Top