جے یو آئی رہنما مفتی اکرام اللہ کا قاتل ہنگو سے گرفتار

Islamabad-murder-Protesters-block-Murree-Road.jpg

اسلام آ باد (آئی این پی ) جمعیت علما اسلام پاکستان کے رہنما مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث ملزم کو ہنگو سے گرفتار کر لیا گیا۔ وزیر داخلہ شیخ رشید نے اپنے ایک بیان میں بتایا کہ مفتی اکرام اللہ کے قتل میں ملوث شاہدالرحمن کو 24 گھنٹوں میں گرفتار کیا گیا۔ یاد رہے کہ دو روز قبل اسلام آباد میں فائرنگ کر کے جے یو آئی کے مقامی رہنما قاری کرامت الرحمن کے بھائی، بیٹے اور شاگرد کو قتل کر دیا گیا تھا۔

شیئر کریں

Top