جشن نوروز اور یوم پاکستان کو شایان شان طریقے سے منایا جائے گا : ڈپٹی کمشنر سکردو

news-photo-1.3.21-scaled.jpg

آج مورخہ 01 مارچ 2021کوڈپٹی کمشنر سکردو حافظ کریم داد چغتائی کی زیرصدارت اہم اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں تمام محکموں کے سربراہان نے شرکت کی۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ نوروز بلتستان کا ایک روایتی تہوار ہے اس کو ماضی کی نسبت اس سال زیادہ قومی جوش و جذبے کے ساتھ منایاجائے گا۔ انہوںنے کہا کہ جشن نوروز کی تقریبات 21مارچ سے شروع ہونگی ۔ان تقریبات میں آل بلتستان پولو ٹورنامنٹ، فٹ بال ٹورنامنٹ، والی بال ٹورنامنٹ، ہاکی ٹورنامنٹ، بیڈ مینٹن ٹورنامنٹ، ٹیبل ٹینس ٹورنامنٹ، محفل مشاعرہ، سٹیج ڈرامہ، ذخ مقابلہ، مارشل آرٹ شو، سٹالز، رسہ کشی اور نیزہ بازی کے منفرد اور دلفریب مقابلے ہونگے ۔نیز21سے 23مارچ کے دوران سپرنگ ٹری پلانٹیشن کے تحت ضلع سکردو میں دو لاکھ پودے لگائے جائیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کھیل اور تقریبات کے انعقاد عوام الناس کو خوشی کے مواقع فراہم کرتے ہیںجس سے لطف اندوز ہو کر لوگ سکون حاصل کرتے ہیں۔ لوگوں کے ذہنی سکون کے لئے کھیل و تفریح کا انعقاد ضروری ہے اور اس حوالے سے ضلعی انتظامیہ سکردودیگر محکمہ جات سے ملکرمختلف تقریبات اور سپورٹس کے مختلف ایونٹس کرتے رہیں گے تاکہ نئی نسل تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیل کے میدان میں بھی اپنا لوہا منوا سکیں۔انہوں نے مزید کہا کہ بلتستان میںدیگر علاقوں سے زیادہ ہر فیلڈ میں ہنر مند اور اچھے کھلاڑی موجود ہیں۔ یہاں کے ثقافتی کھیلوں کو پاکستان کے علاوہ بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کے لئے پوری کوشش کی جائے گی۔

شیئر کریں

Top