باربر شاپش کی شامت آگئی ، ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری SOPs پر عملدرآمد نہ کرنے والے حجاموں کے خلاف کریک ڈاون جاری

food-pics-03.jpg

گلگت(پ ر) باربر شاپش کی شامت آگئی ، ضلعی انتظامیہ کے جانب سے جاری SOPs پر عملدرآمد نہ کرنے والے حجاموں کے خلاف کریک ڈاون جاری رہے گا ہیپی ٹائٹس A,B,C اور کوروناوائرس کا موجب بننے والے حجاموں کے دکانوں کو سیل کریں گے، میونسپل مجسٹریٹ ذوالفقار علی او ر فوڈ انسپکٹرراشد قاسمی کی وارننگ ، تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز اسسٹنٹ کمشنر / ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن کے حکم پر میونسپل مجسٹریٹ ذوالفقار علی نے عوامی شکایات پر فوڈ انسپکٹر راشد قاسمی اور بلدیہ فورس کے ہمراہ میونسپل حدود میں حجاموں کے دکانوں پر زبردست کریک ڈاون کیا ، چھاپوں کے دوران انہوںنے باربر شاپس کے ناقص صفائی پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے صفائی کا خصوصی طور پر اقدامات کا حکم دیا ، حجام کے دکانوں میں قائم غسل خانوںکی حالت کو بہتربنایاجائے جبکہ پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے جاری نرخناموں پر عملدرآمد کیاجائے ، خود ساختہ نرخوں کی وصولی اور صفائی کاخیال نہ رکھنے والے حجام تھانے جائیں گے ضابطہ اخلاق پر عمل نہ کرنے والے درجنوں حجاموں پرجرمانے ، آئندہ محتاط رہنے کی ہدایات جاری کردیں ، دوران چھاپے انہوںنے حجاموںکے غسل خانے، تولیے ، اور شیونگ سامان چیک کئے ، ناقص صفائی پر ایک درجن سے زائد باربرشاپس مالکان پر جرمانے کئے اور انہیں نوٹس دیا کہ فوری طور پر اپنے حجام خانوںکا معیاربہتر بنائیں ، اور گاہکوں کے صحت کا خیال رکھیں ، ایک ہی ریزر کو بار بار استعمال سے اجتناب کرے ، ڈیٹول کا استعمال لازمی طور پر کریں جبکہ شیونگ جلی سے شیو کریں ، اور پرائس کنٹرول کمیٹی کے جانب سے جاری نرخناموں پر عملدرآمد یقینی بنائیں ، جبکہ بچوں کے بالوںکی کٹائی کی مزدوری بڑوں کے برابر نہ لیں ، غسل خانوں کی حالت بہتر کریں ، پانی گرم کرنے کیلئے چوری کی بجلی استعمال کرنے سے مکمل پرہیز کریں ، بیمار کاریگر بھی کام نہ کریں ، واضح رہے ایڈ منسٹریٹر میونسپل کارپوریشن گلگت کیپٹن(ر)اسامہ مجید چیمہ نے سختی کے ساتھ ہدایات دیں ہیں کہ شہر میں صاف ستھرے حجام کے دکانوں کو کا کام کرنے کی اجازت ہوگی صفائی کاخیال نہ رکھنے والے دکانوں کو سیل کرنے کے احکامات دئے ہیں

شیئر کریں

Top