کیرون پولارڈ ایک اوور میں 6چھکے لگانے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے

1614824949_kieron-pollard.jpg

برج ٹاؤن(آئی این پی)ویسٹ انڈیزکے کیرون پولارڈ انٹرنیشنل کرکٹ میں ایک اوور میں 6چھکے لگانے والے تیسرے بیٹسمین بن گئے۔ویسٹ انڈیز کے جارح مزاج بلے باز سے قبل جنوبی افریقا کے ہرشل گبز اور بھارتی آل رانڈر یوراج سنگھ نے یہ کارنامہ انجام دیا تھا۔کیرون پولارڈ نے یہ کارنامہ سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی میچ میں انجام دیا جس میں لنکن ٹیم نے کالی آندھی کو جیت کے لیے 132رنز کا ہدف دیا تھا جو انہوں نے پولارڈ کی جارحانہ اننگز کی بدولت آسانی سے پورا کرلیا۔سری لنکن اسپنر اکیلا دھننجایا نے تیسرے اوور میں کرس گیل، نکولس پورن اور لیوس کو آٹ کرکے ہیٹ ٹرک کی لیکن پولارڈ کے آگے ان کی ایک نہ چلی اور انہوں نے اسپنرزکی 6 گیندوں پر 6 چھکے جڑدیے۔

شیئر کریں

Top