سائنس کی طرف سے تجویز کردہ حفاظتی اقدامات کی پیروی کرنا ضروری ہے ،جو بائیڈن

joe-biden.jpg

ریاستوں میں ماسک کی پابندی کے علاوہ ریستورانوں میں بھی کورونا پابندیوں میں نرمی کا عندیہ
واشنگٹن(آئی این پی )امریکی صدر جو بائیڈن نے ملک کی بعض ریاستوں کی طرف سے کورونا سے متعلق پابندیوں میں نرمی کے منصوبے کو تنقید کا نشانہ بنایا ہے، انہوں نے کہا ایسا فیصلہ کرنے والے ریاستی گورنر نیندرتھال سوچ یعنی قدیم انسان کی سوچ کے حامل ہیں، بائیڈن کے مطابق سائنس کی طرف سے تجویز کردہ حفاظتی اقدامات کی پیروی کرنا انتہائی اہم ہے۔ امریکی میڈیا کے مطابق ریاستوں ٹیکساس اور میسیسیپی کے ریپبلیکن گورنرز نے کہا ہے کہ وہ اپنی ریاستوں میں ماسک کی پابندی کے علاوہ ریستورانوں اور فرموں میں ایک وقت میں افراد کی تعداد محدود رکھنے جیسے ضوابط کو ختم کر رہے ہیں، کئی دیگر ریاستوں نے بھی کورونا پابندیوں میں نرمی کا عندیہ دیا ہے۔

شیئر کریں

Top