سکردو اور گلگت کے دونوں اطراف ویٹ بریجرز کی تنصیب کیلئے این ایچ اے پر زور دینے کی ضرورت ہے

DSC_6534.jpg

وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید سے ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو اومیجر جنرل کمال اظفر نے کیمپ آفس اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او نے جگلوٹ سکردو روڈ پر جاری کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ سکردو اور گلگت کے دونوں اطراف ویٹ بریجرز کی تنصیب کیلئے این ایچ اے پر زور دینے کی ضرورت ہے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او میجر جنرل کمال اظفر نے کہا کہ ہینزل پاور پروجیکٹ پر کام کو تیز کیا جائے گااور مقررہ مدت میں منصوبے کی تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا۔ ایف ڈبلیو او گلگت سکردو روڈ میں ریسٹ ایریاز(Areas) کی تعمیر میں دلچسپی رکھتا ہے۔ ملاقات میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ گلگت بلتستان میں موجود معدنی وسائل کی دریافت کیلئے اقدامات کئے جائیں گے۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈبلیو او نے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید کو جگلوٹ سکردو روڈ کیلئے درکار زمین کی خریداری کے عمل کو جلد مکمل کرنے کیلئے انتظامیہ کو ہدایات کرنے کی گزارش کی۔ اس موقع پر صوبائی وزیر سیاحت راجہ ناصر بھی موجود تھے۔ ملاقات میں وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ شونٹر ٹنل کی تعمیر انتہائی اہمیت کا حامل منصوبہ ہے۔ پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور BoT موڈ پر منصوبے کی تعمیر پر بھی گفتگو کی۔

شیئر کریں

Top