امریکہ سیاہ فام کی ہلاکت، پولیس اور ورثا کے درمیان سوا چار ارب روپے میں معاملات طے پاگئے

image.png.jpeg

واشنگٹن(آئی این پی )سیاہ فام کی ہلاکت کے معاملے پر پولیس اور ورثا میں معاملات طے پاگئے، مینا پولیس انتظامیہ 27ملین ڈالر ہر جانہ ادا کرے گی،46سالہ جارج فلائیڈ کی موت نے امریکی تاریخ کی سب سے بڑی احتجاجی تحریک کو جنم دیا تھا۔عالمی میڈیا کے مطابق پولیس اہلکار نے سیاہ فام شہری کی گردن پر دوران گرفتاری نو منٹ تک گھٹنے ٹیکے جس سے اس کی موت ہوگئی تھی،دوسری جانب ایک اور سیاہ فام امریکی خاتون بریونا ٹیلر کی پولیس کے ہاتھوں موت کو ایک سال مکمل ہونے پر برسی منائی جا رہی ہے، پولیس نے 26سالہ خاتون کے اہل خانہ کو بھی 12ملین ڈالر ادا کیے تھے۔

شیئر کریں

Top