فن لینڈ دنیا کا خوش باش ترین ملک قرار،ٹاپ10 میں 9 یورپی ممالک شامل

https-_specials-images.forbesimg.com_imageserve_1061449382_0x0.jpg

پاکستان 39درجے تنزلی کے بعد 105ویں نمبر پر ،بھارت کا 139اور افغانستان کا آخری نمبر
ہلسنکی (آئی این پی )فن لینڈ ایک بار پھر دنیا کا خوش باش ترین ملک قرار دیدیا گیا،خوش ممالک کی عالمی درجہ بندی میں پاکستان کیلئے کوئی خوشی کی خبر نہیں، پاکستان خوش ممالک کی فہرست میں39درجے نیچے چلے گیا،اقوام متحدہ کے ادارے کی جاری کردہ ورلڈ ہیپی نیس رپورٹ کے مطابق پہلے دس خوش ملکوں میں سے ابتدائی 9نمبر یورپی ممالک کے حصے میں آئے۔ عالمی میڈیا کے مطابق فن لینڈ پہلے، ڈنمارک دوسرے، سوئٹزرلینڈ تیسرے، آئیس لینڈ چوتھے اور ہالینڈ پانچویں نمبر پر رہا، دنیا کے خوش باش ملکوں میں پاکستان دنیا کے 149ملکوں میں 39درجے کی تنزلی کے بعد 105ویں نمبر پر آگیا ہے، پچھلے برس پاکستان کا درجہ 153ملکوں میں 66ویں نمبر پر تھا۔،بھارت اس بار بھی پاکستان سے پیچھے،عالمی درجہ بندی میں اس کا نمبر 139ہے،اس سروے میں افغانستان آخری پوزیشن پر ہے، رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ وبا کی وجہ سے پچھلے ایک سال کے دوران خوشی کا تناسب کم ہوا ہے۔

شیئر کریں

Top