عورت مارچ آرگنائزرزکے خلاف دائر درخواست پر ہائی کورٹ کا نیا بنچ تشکیل

Aurat-March.jpg

سنگل بنچ جسٹس عامر فاروق عورت مارچ کے آرگنائزرز کے خلاف درخواست پر سماعت کریں گے
اسلام آباد(آئی این پی ) اسلام آباد ہائیکورٹ میں عورت مارچ آرگنائزرزکے خلاف کارروائی کے لیے دائردرخواست پر نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا ہے۔ سنگل بنچ جسٹس عامر فاروق عورت مارچ کے آرگنائزرز کے خلاف درخواست پر سماعت کریں گے جب کہ ہائی کورٹ کے رجسٹرارآفس نے کیس 26 اپریل کو سماعت کے لیے مقرر کردیا ہے۔ شہدا فاونڈیشن کی جانب سے طارق اسد ایڈووکیٹ نے درخواست دائر کررکھی ہے۔ استدعا کی گئی ہے کہ عورت مارچ اور ویلنٹائنز ڈے جیسے دیگر ایونٹس پرپابندی کے احکامات جاری کیے جائیں، کیا پاکستان میں خواتین کو قانونی حقوق حاصل نہیں؟ غور کے لیے معاملہ اسلامی نظریاتی کونسل کو بھجوایا جائے اورغیرملکی این جی اوز اور پاکستانی این جی اوز کی غیر ملکی فنڈنگ کا ریکارڈ طلب کیا جائے۔

شیئر کریں

Top