حکومت کا پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے کمی کا اعلان

774678_8428437_petrol-AFP_updates.jpg

اسلام آباد(آئی این پی ) حکومت نے پٹرول کی قیمت میں ایک روپے 50 پیسے اور ڈیزل کی قیمتوں میں 3 روپے کمی کا اعلان کر دیا۔ وفاقی وزیر خزانہ حماد اظہر نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بھارت سے 5 لاکھ ٹن تک پرائیویٹ سیکٹر کیلئے چینی کی درآمد کو کھولنے کا فیصلہ کیا ہے، چینی کی قیمت پاکستان سے کم ہونے پر بھارت سے درآمد کا فیصلہ کیا، جون کے اختتام تک بھارت سے کاٹن کی درآمدات کی بھی اجازت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کرنسی اپنے زور پر خود کھڑی ہے اس کے استحکام کیلئے ڈالر نہیں جھونک رہے، پارلیمنٹ میں عوامی نمائندگان سے رابطہ رہے گا، عوام کے ووٹ سے آیا ہوں، واپس عوام میں جانا ہے۔ حماد اظہر کا کہنا تھا کہ گندم کی امدادی قیمت 1800 روپے رکھنے کا فیصلہ کیا، تاریخ کے سب سے بڑے کرنٹ اکانٹ خسارے کا سامنا کیا، سٹیٹ بینک کی خود مختاری کا فیصلہ عالمی معیار کے مطابق کیا، ہمارے فیصلوں کی بنیاد پاکستان اور عوام کی فلاح ہوگی، کبھی کبھی حکومت کو سخت فیصلے بھی کرنے پڑتے ہیں۔ ، سکوک بانڈ بھی جاری کریں گے، تاریخ نہیں دے سکتے، سبسڈی کو ٹارگٹڈ کرنے کیلئے محکموں سے بات کر رہے ہیں، گزشتہ سال کی طرح کورونا صورتحال سے بہتر انداز میں نمٹیں گے، حفیظ شیخ کے دور میں معیشت کو استحکام ملا۔

شیئر کریں

Top