چین کے مشہور کار کمپنی ہونگ چھی کی پہلی سہ ماہی کے دوران فروخت میں اضافہ

pic_1600946369.jpg

چھانگ چھن(شِنہوا)چین کے سر کردہ کارساز ایف اے ڈبلیو گروپ کمپنی لمیٹڈ کے ذیلی برانڈ ہونگ چھی کی فروخت میں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران اضافہ ہواہے۔ایف اے ڈبلیو گروپ کے مطابق برانڈ نے اس عرصہ میں70ہزار سے زائد گاڑیاں فروخت کیں جوکہ گزشتہ سال کی نسبت180فیصد زیادہ ہیں۔گروپ کے ذرائع نے کہاکہ رواں سال نئی توانائی کی گاڑیوں کی پیداوار اور مارکیٹنگ کو ترجیح دی جائے گی۔دریں اثنا گروپ نے ہونگ چھی برانڈ کی فروخت گزشتہ سال کی نسبت دوگنی کرکے 4لاکھ کرنے کا منصوبہ بنایاہے۔

شیئر کریں

Top