پاکستان انڈر 19ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش خدشات کا شکار

318856.5.jpg

بنگلہ دیش میں پیر سے مکمل لاک ڈاون،پی سی بی نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ سے رابطہ کرلیا
لاہور(آئی این پی)پاکستان انڈر 19 کرکٹ ٹیم کا دورہ بنگلہ دیش خدشات کا شکار ہوگیا، پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)نے بنگلا دیش کرکٹ بورڈ(بی سی بی)سے رابطہ کر لیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ پی سی بی نے بی سی بی سے تازہ ترین صورتحال کے مطابق سیریز کیلئے رابطہ کیا ہے ۔پاکستان انڈر 19 ٹیم کو 11 اپریل کو شیڈول کے مطابق بنگلہ دیش روانہ ہونا ہے مگر بنگلہ دیش میں پیر سے مکمل لاک ڈاون کا نفاذ ہو رہا ہے۔واضح رہے کہ لاک ڈاون کے باعث ڈھاکا میں سہہ ملکی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ بھی مختصر کیا گیا ہے۔

شیئر کریں

Top