جونیئر ایشیا کپ ،قومی جونیئر ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ 7 اپریل سے شروع ہوگا

news_4797_national-training-camp-for-olympics-qualifier-continues-in-full-swing_aa.jpg

کیمپ میں 35 کھلاڑی مدعو،ڈھاکہ میں شیڈول جونیئر ایشیا کپ یکم تا10جولائی تک کھیلا جائیگا
لاہور(آئی این پی)پاکستان ہاکی فیڈریشن(پی ایچ ایف)کے زیر اہتمام ڈھاکہ میں ہونے والے جونیئر ایشیا کپ میں شرکت کیلئے جونیئر ہاکی ٹیم کا ٹریننگ کیمپ عبدالستار ایدھی ہاکی سٹیڈیم کراچی میں 7 اپریل سے شروع ہوگا۔ کیمپ کے ہیڈ کوچ اولمپیئن دانش کلیم ہونگے۔ 7 اپریل دوپہر تک تمام کھلاڑیوں کو کیمپ کمانڈنٹ اولمپیئن دانش کلیم کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دی ہیںجبکہ ظہیر احمد بابر اور مدثر علی خان کوچنگ ,ابوزر امراؤ ویڈیو انالائسٹ اور ندیم ستار فزیو تھراپسٹ کے فرائض سر انجام دیں گے۔ مزکورہ کیمپ میں 35 کھلاڑی کو مدعو کیا گیا ہے، جس میں رانا وحید (واپڈا)، معین شکیل(سوئی سدرن)، غضنفر علی(سوئی سدرن)، وقار علی گول کیپر (واپڈا)، محسن خان(ایئرفورس)،عمیر ستار(ماڑی پیٹرولیم)، عقیل احمد(ماڑی پیٹرولیم) ، عبداللہ گول کیپر(ماڑی پیٹرولیم)، رومان خان(واپڈا)، محب اللہ(واپڈا)، مرتضی یعقوب (ماڑی پیٹرولیم)،حماد انجم(واپڈا)، حنان شاہد(نیشنل بینک) ، علی رضا (فیصل آباد)، شاہزیب خان (سندھ)،آصف حنیف (ماڑی پیڑولیم)، محسن حسن(پنجاب)،انیس(پنجاب/ZTBL) ،حماد علی(نیوی)،اسامہ بشیر (ایایر فورس)، وقار علی(ماڑی پیٹرولیم)، سمیع اللہ( کسٹم)،ارباز (ماڑی پیٹرولیم)، رضوان علی(ایئر فورس)، قیصر خان (کے پی کے)،زین اعجاز(SSGC) ، علی عزیز (واپڈا)، عدیل لطیف(SSGC)، عبدالمنان(SSGC)، ارشد لیاقت (ماڑی پیٹرولیم)،محمد بلاول(پنجاب)،عبدالرحمن(ماڑی پیٹرولیم)،ابوزر(پنجاب) دانش(آرمی) اور تیمور شیخ،گول کیپر(سندھ) شامل ہیں۔

شیئر کریں

Top