حافظ سلمان بٹ میموریل سوکر فٹ سال ٹورنامنٹ 9 اپریل سے شروع ہوگا

20210128185758_feature_image_4.jpg

اسلام آباد (آئی این پی)ٹیون سٹی حافظ سلمان بٹ میموریل سوکر فٹ سال ٹورنامنٹ 9 اپریل سے پروسٹار فٹ بال سٹیڈیم، بحریہ ٹاؤن ، راولپنڈی میں شروع ہوگا، پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر عدنان احمد ملک نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں اسلام آباد اور راولپنڈی کی بہترین 32 ٹیمیں حصہ لیں گی ، اسامہ منظور کو آرگنائزنگ سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے،ٹورنامنٹ ناک [L:160]آؤٹ سسٹم پر پی ایس ایف ایف رولز کے مطابق کھیلا جائے گا اور ٹورنامنٹ میں شرکت کی خواہش رکھنے والی ٹیموں کے عہدیدار [L:160]اپنی ، اپنی ٹیموں کی رجسٹریشن 7 اپریل تک کروا سکتے ہیں، ٹورنامنٹ کا فائنل میچ 11 اپریل کو کھیلا جائے گا، [L:160]جس کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے، یہ ٹورنامنٹ اسلام آباد اور راولپنڈی سوکر فٹ سال ایسوسی ایشنز کے زیراہتمام اور پاکستان سوکر فٹ سال فیڈریشن کے تعاون سے کھیلا جائے گا ، مزید معلومات کے لئے فون نمبر 03341003811 پر رابطہ قائم کیا جا سکتا ہے۔

شیئر کریں

Top