چین کے شمال میں ٹریفک حادثہ، 4 افراد ہلاک ، 2 زخمی

5c5fe804a3106c65fff91ea0.jpeg

ہوہوٹ(شِنہوا)چین کے شمال میں واقع اندرون منگولیا خوداختیار علاقہ کے چی فنگ شہر میں ٹریفک حادثے کے باعث چار افراد ہلاک اور دو دیگر زخمی ہوگئے ہیں۔مقامی پبلک سکیورٹی بیورو نے بتایا کہ یہ حادثہ اتوار کی دوپہر 12بج کر 34 منٹ پر اس وقت پیش آیا، جب چی فنگ سٹی کے آہان بینر میں صوبائی ایکسپریس وے پر دوران سفر دو گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں۔مزید تفتیش جاری ہے۔

شیئر کریں

Top