بھارت کی وسطی ریاست میں نوول کروناوائرس میں اضافہ پرقابو پانے کیلئے رات کے وقت کرفیو نافذ

2020-03-25-india-coronavirus-lockdown-03.jpg

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی وسطی ریاست مدھیہ پردیش کے شہروں بھوپال اور اندور میں نوول کروناوائرس کے کیسز میں اضافے پر قابو پانے کیلئے 17مارچ سے رات کے وقت کرفیو نافذ کیا گیا۔نوول کروناوائرس کی عالمی وبا ء کے دوران مہاراشٹر اور پنجاب کے بعد یہ بھارت میں تیسری ریاست ہے جہاں رات کے کرفیو کا نفاذ کیا گیا ہے۔اتوار کے روز 93ہزار249نئے کیسز رپورٹ ہونے کے بعد بھارت میں تعداد 1کروڑ24لاکھ85ہزار509 ہوگئی ہے، یہ گزشتہ سال ستمبر سے ایک دن کی سب سے زیادہ تعداد ہے۔

شیئر کریں

Top