نگوین شوآن فوک ویتنام کے نئے صدرمنتخب

download.jpg

ہنوئی(شِنہوا)ویتنام کی قومی اسمبلی(این اے)نے سوموار کے روز ویتنام کے وزیراعظم نگوین شوآن فوک کو ریاست کا صدرمنتخب کرلیاہے۔ویتنام خبررساں ادارے نے رپورٹ کیاہے کہ 14ویں قومی اسمبلی کے جاری11ویں اجلاس میں فوک کو نیا صدر منتخب کرنے کیلئے قرارداد 97.5فیصد سے منظور کرلی گئی۔حلف اٹھانے کے بیان میں فوک نے قوم ،لوگوں اور سوشلسٹ جمہوریہ ویتنام کے ساتھ مکمل طور پر وفادار رہنے اور کمیونسٹ پارٹی آف ویتنام ،ریاست اور لوگوں کی جانب سے ذمہ لگایا گیا فرض پورا کرنے کیلئے سخت محنت کرنے کاعزم کیا ۔ویتنام خبررساں ادارے کے مطابق تاریخ میں پہلی بار ایسا ہواہے کہ قومی اسمبلی نے موجودہ وزیراعظم کو ریاست کا صدرمنتخب کیاہے۔جمعہ کی صبح کو قومی اسمبلی نے فوک کو وزیراعظم کے عہدے سے ہٹانے کی قرار داد منظور کی جو کہ سوموار کی سہ پہر کو نئے وزیراعظم کے انتخاب کے فوری بعد نافذ ہوجائے گی۔جمعہ کی سہ پہر کو ویتنام کے صدر نگوین فو ٹرونگ کو صدارت کے عہدے سے ہٹانے کی ایک اور قرارداد منظور کی گئی۔

شیئر کریں

Top