کورونا،ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کو 11 اپریل تک بند کردیا گیا

Top_of_Hazara_University-scaled.jpg

یونیورسٹی کے بٹگرام کیمپس میں کلاسیں بدستور جاری رہیں گی
مانسہرہ (آئی این پی ) کورونا کے بڑھتے خطرات کے پیش نظر ہزارہ یونیورسٹی مانسہرہ کو بھی 11 اپریل تک بند کردیا گیا تاہم بٹگرام کیمپس میں کلاسز بدستور جاری رہیں گی۔ ہزارہ یونیورسٹی کے رجسٹرار آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق یونیورسٹی کے طلبا و طالبات اگلے 7 روز تک آن لائن کلاسز لیں گے جب کہ اسٹاف کو اس دوران کورونا ایس اوپیز کے تحت اپنے دفاتر میں کام جاری رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یونیورسٹی کی بندش کی وجہ سے تمام ہاسٹلز بھی خالی کرالیے گئے ہیں تاہم غیر ملکی اور دور دراز علاقوں کے طلبا پرووسٹ کی اجازت سے ہاسٹل میں قیام کرسکیں گے۔ اعلامیے میں بتایا گیا ہے کہ یونیورسٹی کے بٹگرام کیمپس میں کلاسیں بدستور جاری رہیں گی۔

شیئر کریں

Top