مقبول گلوکارعاطف اسلم کا سیاہ اور سفید روپ سامنے آگیا

Atif-Aslam-set-to-release-Raats-music-video.jpg

لاہور (آئی این پی)مقبول گلوکارعاطف اسلم کا سیاہ اور سفید روپ سامنے آگیا۔تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز اپنی شادی کی 8ویں سالگرہ کے موقع پر جاری کیے گئے پیغام میں انہوں نے لکھا کہ میں آج تک خوش ہوں کہ میری ملاقات تم سے ہوئی، نہیں تو پتہ نہیں کس سے شادی ہوجانی تھی ۔پاکستان و بھارت میں یکساں مقبول عاطف اسلم نے چند روز پہلے اپنی اہلیہ کو ملکہ قرار دیا تھا۔عاطف اسلم نے یہ بھی لکھا تھا کہ ماشاء اللہ میں جن لوگوں کو جانتا ہوں ان میں سے تم سب سے مضبوط شخصیت ہو اور میں تمہارا شکریہ ادا نہیں کرسکتا کہ تم نے مجھے اتنے خوبصورت بچے دیے۔ میں تم سے بے حد محبت کرتا ہوں۔ شادی کی سالگرہ مبارک ہو ۔اب عاطف اسلم نے اپنی ایک سیاہ اور سفید تصویر شیئر کی ہے جس کے ساتھ انہوں نے تحریر کیا ہے کہ پیشِ خدمت ہے سیاہ اور سفید۔تصویر کے ساتھ انہوں نے عاطف اسلم، عادیز اور تھِنکنگ کا پیش ٹیگ بھی استعمال کیا۔ بین الاقوامی شہرت یافتہ اداکار کی اس تصویر کو ان کے مداح بہت پسند کر رہے ہیں۔

شیئر کریں

Top