گلوکارہ مومنہ مستحسن کو فخرزمان کے رن آؤٹ نے افسردہ کردیا

l_343406_104605_updates.jpg

کیا جان بوجھ کر کھیل کے دوران کسی کھلاڑی کا دھیان بھٹکانا غلط نہیں، مومنہ مستحسن
کراچی(آئی این پی) گلوکارہ مومنہ مستحسنفخرزمان کے رن آٹ پر چپ نہ رہ سکیں،انہوں نے کہا کہ کیا جان بوجھ کر کھیل کے دوران کسی کھلاڑی کا دھیان بھٹکانا غلط نہیں۔تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر مومنہ مستحسن نے کہا کہ کیا جان بوجھ کر کھیل کے دوران کسی کھلاڑی کا دھیان بھٹکانا غلط نہیں، اس طرح کا رویہ دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا۔گزشتہ روز جنوبی افریقا کے خلاف میچ میں کوئنٹن ڈی کوک نے جس طرح فخرزمان کو آٹ کیا اس پر سوشل میڈیا سمیت ہر جگہ بحث جاری ہے، کسی نے اس کو دھوکہ بازی قرار دی تو کسی نے آئی سی سی رولز کی خلاف ورزی تاہم کوئنٹن ڈی کوک کے اس رویہ نے جہاں سب کو مایوس کیا وہیں گلوکارہ مومنہ مستحسن بھی اس رویہ پر چپ نہ رہ سکیں۔مومنہ نے آئی سی سی کے رولز سے متعلق تصویر بھی شئیر کی اور کہا کہ ہم سب کو اسے آئی سی سی کو ٹوئٹ کرنا چاہیے تاکہ جواب ملے اور اگر فخرزمان کا آٹ ہونا غلط ہے تو اس مسئلہ کو دیکھنا چاہئے تاکہ آئندہ ایسا کچھ نہ ہو۔

شیئر کریں

Top