جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں، شہلا رضا کا دعویٰ

250265_2489480_updates.jpg

پاکستان پیپلزپارٹی کی رہنما اور صوبہ سندھ کی وزیر برائے وومن ڈویلپمنٹ سیدہ شہلا رضا نے دعویٰ کیا ہے کہ جہانگیر ترین پی ٹی آئی چھوڑ کر پی پی میں شامل ہوسکتے ہیں۔

اپنی ٹوئٹ میں شہلا رضا کا کہنا تھاکہ جہانگیر ترین نے مخدوم احمد محمود سے ملاقات کی ہے اور اگلے ہفتے کراچی میں سابق صدر آصف زرداری سے ملاقات کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیال ہے کہ ’جہانگیر ترین اس ملاقات میں پی ٹی آئی چھوڑنے اور ساتھیوں سمیت پی پی پی میں شمولیت اختیار کر لیں گے، اگر واقعی ایسا ہوگیا تو نہ بزدار رہے گا نہ نیازی ہوگا‘۔

خیال رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کو ایک بار پھر وفاقی تحقیقاتی ادارے نے طلب کیا ہے۔

شیئر کریں

Top