آرمی چیف جنرل قمر جاویدباجوہ سے روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے ملاقات کی اور خطےکی سلامتی بالخصوص افغان امن عمل پر تبادلہ خیال کیا۔
انٹرسروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے مطابق ملاقات میں معزز مہمان نے دہشت گردی کے خلاف پاکستان کی کا وشوں کو سراہا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، دفاع اور سیکیورٹی تعاون بڑھانے پر اتفاق کیا گیا۔
H.E Mr Sergey Lavrov, Foreign Minister of Russia called on General Qamar Javed Bajwa, COAS at GHQ, today. During the meeting, matters of mutual interest including enhanced defence & security cooperation, regional security, particularly Afghan Peace Process were discussed. (1/4) pic.twitter.com/uQeyFzAJz5
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) April 7, 2021
اس موقع پر روسی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاکستان اور روس کے تعلقات درست سمت میں گامزن ہیں، مستقبل میں کثیر الجہتی تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔