بھارت میں برفانی تودا گرنے کے باعث 8 افراد ہلاک

110501420_178d2899-ad7d-4c5e-8792-448795a059b9.jpg

نئی دہلی(شِنہوا)بھارت کی شمالی ریاست اترکھنڈ میں گلیشیر کا ایک حصہ ٹوٹنے کے باعث گرنے والے برفانی تودے کے نیتجے میں کم از کم 8 افراد ہلاک ہو گئے ہیں اور بچائے جانیوالے 6 دیگر افراد کی حالت تشویشناک ہے۔حکام نے ہفتے کے روز بتایا کہ 384 دیگر افراد کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے جن میں بیشتر کا تعلق بھارت کی بارڈر روڈز آرگنائزیشن( بی آر او)اور جنرل ریزورانجینئر فورس(جی آر ای ایف)سے ہے۔برفانی تودا گرنے کا واقعہ گزشتہ روز سہ پہر کے وقت اترکھنڈ کے ضلع چمولی میں شدید برف باری کے باعث پیش آیا تھا۔بھارتی فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بی آر او کے 384 اہلکاروں کو بحفاظت ریسکیو کر لیا گیا ہے۔ بی آر او کے 2 کیمپوں سے برف میں پھنسی 8 لاشوں کو نکالا گیا ہے۔ 6 شدید زخمی افراد کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ فضائی کارروائیوں سے انخلا میں طبی مدد فراہم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔فوج کی جانب سے آپریشن زور و شور سے جاری ہے۔حکام نے بتایا کہ اگرچہ جمعہ کے روز فوری طور پر امدادی کاموں کا آغاز کر دیا گیا تھا ، لیکن خراب موسم کی وجہ سے رات کے اوقات میں اسے عارضی طور پر روکنا پڑا۔ہفتے کی صبح کو بچاؤ کی کوششیں دوبارہ شروع کردی گئیں۔فروری میں اسی طرح کی ایک آفت میں بڑے پیمانے پر برفانی تودے گرنے کے بعد آنیوالے سیلاب کے نتیجے میں علاقے میں کم از کم 80 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔

شیئر کریں

Top