کراچی،پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کا موبائل مارکیٹ میں جھگڑا، دکاندار کو تھپڑ دے مارا

watch-pti-mna-aslam-khan-guards-beat-up-karachi-mobile-shop-owner-1619499790-6529.jpg

ایم این اے اسلم خان کے محافظوں کا بھی دکانداروں پر تشدد ، ان پر بندوق تان لی
کراچی (آئی این پی ) کراچی سے تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی اسلم خان صدر موبائل مارکیٹ میں دکانداروں سے الجھ پڑے۔ ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی نے دکاندار کو تھپڑ دے مارا جب کہ ان کے محافظوں نے بھی دکانداروں کو تشدد کا نشانہ بناتے ہوئیان پر بندوق تان لی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ایم این اے اسلم خان کی جانب سے جھگڑے کے بعد مبینہ تشدد میں ملوث دکاندارپر پریڈی تھانے میں مقدمہ درج کروادیا گیا۔ دوسری جانب جھگڑیکے بعد تاجر رہنما بھی رکن قومی اسمبلی کے خلاف مقدمیکے اندراج کے لیے تھانے جا پہنچے۔

شیئر کریں

Top