اسرائیلی فوجیوں کی فائرنگ سے 60 سالہ فلسطینی خاتون شہید

000_7Y22K-e1466498694621.jpg

رملہ (آئی این پی ) اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن میں فائرنگ کر کے ایک فلسطینی کو شہید کردیا۔ فلسطینی میڈیا کے مطابق پیر کو غاصب اسرائیلی فوجیوں نے غرب اردن میں فائرنگ کر کے 60 سالہ فلسطینی خاتون رحاب محمد موسی خلف زعول کو شدید زخمی کر دیا جس کے بعد وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے شہید ہو گئیں۔ اسرائیلی فوجیوں نے دعوی کیا ہے کہ فائرنگ کا نشانہ بننے والی خاتون اسرائیلی فوجیوں پر چاقو سے حملہ کرنا چاہتی تھیں۔

شیئر کریں

Top