جب تک عوام موجود ہیں، میری پارٹی بھی موجود رہے گی، سوچی

np_file_88960.jpeg

نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کا قیام ہی عوام کے لیے عمل میں آیا تھا،میانمار کی مقید سیاسی رہنما آنگ سان سوچی کی عدالت میں پیشی کے موقع پر گفتگو
ینگون (آئی این پی ) میانمار کی مقید سیاسی رہنما آنگ سان سوچی نے کہا ہے کہ جب تک عوام موجود رہیں گے ان کی سیاسی جماعت بھی موجود رہے گی۔ سوچی کے وکیل مِن مِن سو کے بقول سوچی نے یہ بات فروری میں گرفتاری کے بعد پیر کو پہلی مرتبہ عدالت میں پیشی کے موقع پر کہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ سوچی نے اپنے عوام کی صحت کے بارے میں نیک تمناں کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی کا قیام ہی عوام کے لیے عمل میں آیا تھا اور اسی لیے یہ اس وقت تک موجود رہے گی جب تک عوام موجود ہیں۔ یکم فروری کو میانمار کی فوج نے سیاسی حکومت کو ہٹا کر اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔

شیئر کریں

Top