اسکول کے نئے سال سے قبل بچوں کی ویکسینیشن کی جائے، جرمن وزیر تعلیم

16577928_303.jpg

برلن (آئی این پی ) جرمن وزیر تعلیم آنیا کارلیچک نے اسکول کے نئے سال کے آغاز سے قبل طلبہ کی ویکسینیشن پر زور دیا ہے۔ کارلیچک نے امید ظاہر کی کہ تمام وفاقی ریاستوں میں 12 سے 15 برس کے بچوں کو ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔ کارلیچک کی خواہش پر آئندہ ہفتے وفاقی اور ریاستی سطح پر ویکسینیشن کے موضوع پر ہونے والے اجلاس میں اس معاملے پر بھی بات ہو گی۔ یورپی میڈیسن ایجنسی اس وقت بائیون ٹیک فائزر کی تیار کردہ ویکسین 12 سے 15 برس کے بچوں کو لگانے کی اجازت حاصل کرنے کی کوشش میں ہے۔

شیئر کریں

Top