چوہدری محمدسرور سے امر یکی کانگریس کی خاتون رکن ایڈی برنس جانسن سے ملاقا ت

MuhammadSarwar-.jpg

ایڈی بر نس نے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستانی کوششوں کوسراہا ‘ کورونا کیخلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات کی بھی معترف نکلی
لاہور(آئی این پی) گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور سے امر یکی کانگریس کی خاتون رکن ایڈی برنس جانسن سے ملاقا ت‘ ایڈی بر نس نے دہشت گردی کے خاتمے اور امن کیلئے پاکستانی کوششوں کوسراہا جبکہ کانگر یس ویمن ایڈی بر نس کورونا کیخلاف پاکستانی حکومت کے اقدامات کی بھی معترف نکلی ۔سوموار کے روزگور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے اپنی ٹویٹ کے دوران بتایا کہ دورہ امر یکہ کے دوران ڈیموکر یٹک پارٹی کی امر یکی کانگر یس کی خاتون رکن ایڈی برنس جانسن سے ملاقات ہوئی ہے جس میں دہشت گردی کے خلاف جنگ ‘افغان امن عمل ‘مسئلہ فلسطین اور کشمیر ایشوز سمیت دیگر امور کے حوالے سے بات چیت کی گئی ہے ملاقات کے دوران امر یکی کانگریس کی رکن ایڈی برنس جانسن نے دہشت گردی کے خلاف جنگ اور افغان امن عمل میں پاکستان کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دہشت گر دی کے خاتمے اور امن کیلئے امر یکہ پاکستان کیساتھ ہے اور انکی بھر پور سپورٹ جاری رکھے جائے گی گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں دنیا میں سب سے زیادہ قر بانیں پاکستانی افواج او ر عوام نے دیں ہیں اور پاکستان آج بھی امن کے ساتھ اور دہشت گردی کے خلاف متحد ہے اور امر یکہ سمیت دینا کو چاہیے کہ وہ امن کے لیے مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر کے حل کے لیے اپنا کرداراداکر یں کیونکہ جب تک مسئلہ فلسطین اور مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوگا اس وقت دنیا میں امن کا قیام ممکن نہیں ہوسکتا اسرائیل اور بھارت دنونوں انسانی حقوق کا قتل عام کر رہے ہیں انکو ہر صورت روکنا ہوگا چوہدری محمدسرور نے امر یکی کانگریس کی خاتون رکن ایڈی برنس جانسن کو کشمیر میں بھارت کی جانب سے کیے جانیوالے مظالم اور لاک ڈاؤن سے کشمیر میں پیداہونیوالی صورتحال کے بارے میں بھی بتایاگور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان نے کورونا کیخلاف بھی بھر پور اقدامات کیے ہیں اور ہم دنیا کے دیگر ممالک کے مقابلے میں کورونا کے پھیلا ؤ کو روکنے میں بھر پور کامیاب ہوئے ہیں اور ایس اوپیز پر عمل کو بھی یقینی بنایا جارہا ہے کورونا کے خلاف بھی سب کو ملکر جد وجہد کر نا ہوگی ۔ کانگر یس رکن ایڈی برنس نے مزید کہا کہ انسانیت اور انسانی حقوق کا تحفظ امر یکی حکومت کی اولین تر جیح ہے امر یکہ اورپاکستان کے تعلقات ہر گزرتے دن کیساتھ مضبوط ہورہے ہیں معاشی ترقی اور استحکام کیلئے بھی پاکستان سے مکمل تعاون جاری رکھیں گے۔

شیئر کریں

Top