امریکی ریاست ایریزونا میں فائرنگ واقعے کی فرد جرم 19 سالہ نوجوان پر عائد

1210616-AZ-shooting-suspect.jpg

لاس اینجلس(شِنہوا)امریکہ کی ریاست ایریزونا کے علاقے بلدیہ فونیکس میں فائرنگ واقعے کی فرد جرم ایک نوجوان پر عائد کر دی گئی ہے، حکام نے بتایا ہے کہ جمعرات کے روز ہونیوالے اس واقعے میں 1 شخص ہلاک اور 12 دیگر زخمی ہوئے تھے۔واقعہ کی تحقیقات کرنیوالے محکمہ پولیس پیوریا کے مطابق 19 سالہ اشین ٹرائیکاریکو پر فرسٹ ڈگری قتل ، ڈرائیو کرتے ہوئے متعدد جگہوں پر حملے و فائرنگ کرنے اور شہریوں کی جانوں کو خطرے میں ڈالنے کے الزامات عائد کیے گئے ہیں۔محکمہ نے ایک بیان میں کہا کہ ایریزونا کے شہر سرپرائز کے رہائشی مشتبہ شخص کو مقدمہ درج کرکے جمعہ کی صبح موریکوپا کانٹی کی جیل میں بھیج دیا گیا ہے۔بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ شخص کا مقصد ابھی تک معلوم نہیں ہو سکا ہے کیونکہ تحقیقات کار ابھی بھی شواہد کے ذریعے چھان بین کر رہے ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ دراصل کیا واقعہ پیش آیا تھا۔

شیئر کریں

Top