ویتنام ، کشتی الٹ جانے سے 3 افراد ہلاک

51316591_011300611-1.jpg

ہنوئی(شِنہوا)ویتنام کے جنوبی صوبہ با ریا-ونگ تا میں ایک کشتی ڈوبنے سے تین نوجوان ہلاک ہو گئے ہیں۔ویتنام کے خبر رساں ادارے نے مقامی حکام کے حوالے سے پیر کے روز بتایا کہ یہ حا دثہ اتوار کی صبح اس وقت پیش آیا جب کشتی میں سوار پا نچ افراد کا گروپ فو مائی ٹان شپ کی ایک گہری جھیل میں کشتی رانی کر ر ہا تھا۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ ان میں سے صرف دو تیر کر ساحل تک پہنچ سکے ، تینوں متاثرہ افراد کی عمریں 22 سے 27 سال کے درمیان تھیں۔اتوار کی رات تک تین افراد کی لاشیں ملی ہیں۔اس سے قبل 29 مئی کو بھی اسی علاقے میں ڈوبنے کا ایک واقعہ پیش آیا تھا ، جس میں 6 اور 9 سال عمر کے دو بچے ہلاک ہوگئے تھے۔ویتنام کے خبر رساں ادارے نے مقامی رہائشیوں کے حوالے سے رپورٹ میں کہا ہے کہ اس علاقے میں کان کنی کی سرگرمیوں کی وجہ سے بہت ساری گہری جھیلیں بن گئی ہیں ، جو ڈوبنے کے حادثات کا خطرہ بڑھا رہی ہیں۔

شیئر کریں

Top