امریکا، کینیڈا میں گرمی کی شدید لہر،ہلاک افراد کی تعداد 486 ہوگئی

Summer.jpg

امریکا اور کینیڈا اس وقت شدید گرمی کی لپیٹ میں ہیں، کینیڈا کے صوبے برٹش کولمبیا میں غیرمعمولی گرمی کے باعث ہلاک افراد کی تعداد 486ہوگئی ہے۔

برٹش کولمبیا،مینی ٹوبا اور شمال مغربی علاقوں میں شدید گرمی کی لہر بر قرار ہے۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے گرمی کی لہرموسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہے۔

برٹش کولمبیا کے شہر وینکوور میں جمعہ سے بدھ تک 486 افراد کی اچانک اموات ہوئیں جبکہ حکام کا کہنا ہے کہ وینکوورمیں سیکڑوں اموات کا تعلق ہیٹ ویو سے ہوسکتا ہے۔

امریکی ریاست اوریگون کے ہیلتھ آفیشلز کا کہناہے کہ شدید گرمی کی وجہ سےاب تک 60 سے زائد افراد ہلاک ہوئے ہیں۔

اس کے علاوہ امریکی ریاست واشنگٹن کے کچھ علاقوں، ریاست اوریگون،اڈہاو اور مونٹانا میں ہیٹ وارننگ جاری کردی گئی ہے۔

اس حوالے سے برٹش کولمبیا کے پریمیئرجان ہورگن کا کہنا ہےکہ گرمی کی شدید لہر کا مقابلہ کرنے کے لیے اقدامات کیے جا رہے ہیں۔

گرمی سے بچنے کے لیے وینکوور میں 25 ایئرکنڈیشنڈ کولنگ سینٹرز قائم کردیےگئے ہیں جبکہ شدید گرم موسم کے سبب اسکول بھی بندکردیےگئےہیں۔

شیئر کریں

Top