چینی کار ساز ہونگ چھی نے ریاض میں پہلا فروخت مرکز کھول دیا

unnamed.jpg

ریاض(شِنہوا)چین کی مشہور کارساز کمپنی ہونگ چھی نے سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں اپنا پہلا فروخت ونمائشی مرکز کھول دیاہے۔مرکز کی افتتاحی تقریب نے سعودی شرکا کی بڑی تعداد کو متوجہ کیا جو کہ چین کی تیار کردہ آرام دہ کاروں کے نئے ماڈلز دیکھنے کیلئے متجسس تھے۔یہ مرکز کمپنی کے اسٹریٹجک فروخت نیٹ ورک کی باضابطہ تکمیل کی علامت ہے جس میں 3بڑے سعودی شہر جدہ، ریاض اور دمام شامل ہیں۔ہونگ چھی کے مشرق وسطی ڈویژن کے جنرل منیجر ما ژین ڈو نے کہا کہ ہونگ چھی کے ایچ9 جیسے پرتعیش ماڈلز سعودی عرب میں سب سے زیادہ مشہور مصنوعات میں شامل ہیں۔ما نے کہا کہ متعدد سعودی صارفین ہونگ چھی کی برقی گاڑیوں کو جلد از جلد سعودی منڈی میں دیکھنے کے منتظر ہیں۔ما نے مزید کہا کہ مشرق وسطی کی منڈی ہونگ چھی کیلئے کلیدی ہے اور سعودی منڈی خطے میں اہم ہے۔ہونگ چھی کے ساتھ تعاون کرنے والے مقامی کار ڈیلر یونیورسل موٹرزایجنسیز کے چیئرمین محمد عبدالجواد نے کہا کہ تمام ماڈلز میں ہماری توقعات سے زیادہ فروخت ہوئی ہے۔

شیئر کریں

Top