کینیڈا میں دلخراش حادثہ کے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں، ترجمان دفترخارجہ

Daftar-e-Kharaja.jpg

کلگری /اسلام آباد(آئی این پی ) ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے گھر میں آتشزدگی کے باعث 7 پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں کی موت پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دلخراش حادثہ کے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جب کہ وینکوور میں ہمارے قونصل جنرل متعلقہ کینیڈین انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں ہیں، البرٹا کے علاقے میں ایک گھر میں آتشزدگی کے باعث 4 بچوں سمیت 7 پاکستانی جاں بحق ہوگئے تھے ۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کینیڈا کی ریاست البرٹا میں گھر میں آتشزدگی کے باعث 4 بچوں سمیت 7 افراد جاں بحق جب کہ 5 بحفاظت باہر نکلنے میں کامیاب ہوگئے، آتشزدگی کا واقعہ رات میں پیش آیا جب کہ جاں بحق افراد کا تعلق پاکستان سے ہے۔امام مسجد کیلگری سید سہروردی کا کہنا ہے کہ گھر میں 2 خاندان رہائش پذیر تھے جس میں سے ایک خاندان چند دن قبل ہی یہاں رکنے کے لیے آیا تھا، آتشزدگی کے بعد گھر کے مالک نے پہلے اپنے دونوں بچوں کو باہر نکالا اور پھر اپنے بھائی کے بچوں کو گھر سے باہر لایا تاہم دیگر افراد کو نکالنے کا موقع نہیں مل سکا۔پولیس کے مطابق ابتدائی تحقیقات میں آتشزدگی کی وجہ سامنے نہیں آسکی جب کہ کسی مجرمانہ سرگرمیوں کا بھی کوئی ثبوت نہیں ملا ہے تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں۔دوسری جانب ترجمان دفترخارجہ زاہد حفیظ نے گھر میں آتشزدگی کے باعث 7 پاکستانی نژاد کینیڈین شہریوں کی موت پر شدید افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اس دلخراش حادثہ کے متاثرین کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جب کہ وینکوور میں ہمارے قونصل جنرل متعلقہ کینیڈین انتظامیہ کے ساتھ رابطہ میں ہیں۔

شیئر کریں

Top