پاکستان ریلوے کا سیاحت کے فروغ کیلئے بلوچستان میں ٹورسٹ ٹرین کا افتتاح

pakistan-railway-launches-tourist-train-in-balochistan-1625327471-1846.jpg

ٹرین ہفتہ اور اتوار کے روز ضلع کول پور سے ضلع بوستان کے درمیان چلے گی
کوئٹہ (آئی این پی ) پاکستان ریلویز نے سیاحت کے فروغ کیلئے بلوچستان میں ٹورسٹ ٹرین کا افتتاح کر دیا ،ڈویژنل سپرنٹنڈنٹ اختر محمود خٹک نے ٹرین کا افتتاح کیا ، ٹرین ضلع کول پور سے ضلع بوستان کے درمیان چلے گی ۔ یہ ٹورسٹ ٹرین ہفتے میں دو دن ہفتہ اور اتوار کے روز چلے گی جبکہ سیاحوں کیلئے معمولی سا کرایہ رکھا جائے گا۔ یہ ٹرین بلیلی، کچلاک ، بوستان ، کوئٹہ ، سریاب اور کول پور ریلواے سٹیشوں پر رکے گی ۔

شیئر کریں

Top