چین کی بڑی برقی گاڑیوں کی پہلی کھیپ اسرائیل میں فروخت

Cars.jpeg

یروشلم(شِنہوا)چین کی بڑی برقی تجارتی گاڑیوں کی پہلی کھیپ اسرائیل برآمد اور فروخت کی گئی ہے۔اسرائیلی کار درآمدی ڈیلرشپ چائنہ موٹرز نے کہا ہے کہ کمپنی چین کی معروف کار ساز کمپنی ایس اے آئی سی موٹر کارپوریشن کی ماتحت کار ساز کمپنی ایس اے آئی سی مکسس سے برقی تجارتی ماڈل میکسس ای ڈلیور 9درآمد کر ہی ہے۔اسرائیل میں پیش کی گئی گاڑی کی قسم کی بیٹری کی صلاحیت88.5-کلو واٹ- آورز ہے جو کہ تقریبا 350کلومیٹر تک طویل سفر کرسکتی ہے۔گاڑی کی بیٹری کو معمول کے مطابق چارج ہونے میں 8 گھنٹے لگتے ہیں جبکہ تیز چارجنگ میں بیٹری 80فیصد تک چارج ہونے کیلئے 45منٹ لیتی ہیں۔2009میں قائم ہونے والی چائنہ موٹرز چین سے بسوں اور ٹرکوں سمیت مختلف گاڑیوں کے ساتھ ساتھ بڑے انجینئرنگ آلات درآمد کرتی ہے۔

شیئر کریں

Top