سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ شیرعالم اور محمود الحسن کے تبادلے کی منظوری

g1-1.jpg

شیر عالم کوجوڈیشل مجسٹریٹ کورٹ گلگت 2 ،محمود الحسن کوجوڈیشل مجسٹریٹ گلگت3تعینات کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیاگیا
ماتحت عدلیہ میں خالی سول اسامیوں کوکنٹریکٹ کی بنیاد پر تعیناتی کیلئے جاری شیڈول بھی کویڈ 19 کے پیش نظر رکھتے ملتوی
گلگت(بادشمال نیوز)چیف جسٹس گلگت بلتستان چیف کورٹ جسٹس ملک حق نواز نے سول جج جوڈیشل مجسٹریٹ تانگیر شیر عالم اور سول جج جوڈیشنل مجسٹریٹ گلگت2 محمود الحسن کی بین الااضلاعی تبادلہ کی منظوری دیدیا چیف جسٹس کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار نثار حسین نے سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ شیر عالم کو سول جج /جوڈیشل مجسٹریٹ کورٹ گلگت 2 جبکہ سول جج/ جوڈیشل مجسٹریٹ کورٹ گلگت 2 محمود الحسن کو سول کورٹ /جوڈیشل مجسٹریٹ گلگت3 تعینات کر کے نوٹیفکیشن جاری کردیا مزید چیف جسٹس کی منظوری سے ایڈیشنل رجسٹرار نے گلگت بلتستان کی ماتحت عدلیہ میں خالی سول جج /جوڈیشل مجسٹریٹ کی خالی اسامیوں کو کنڑیکٹ کی بنیاد پر تعیناتی کے لئے جاری شیڈول کو بھی کویڈ 19 کو مدنظر رکھتے ملتوی کردیا۔
ملتوی

شیئر کریں

Top