چینی نائب وزیر اعظم کا دیہی تجارتی نظاموں کی تشکیل پر زور

475711_8898737_Wang-Qishan_updates.jpg

شین یانگ (شنہوا) چین کے نائب وزیراعظم ہو چھن ہوانے ملک کے نئے ترقیاتی ماڈل میں کردار ادا کرنے کے لئے دیہی تجارت کے نظاموں کی تشکیل پر زور دیا ہے۔کمیونسٹ پارٹی آف چائنہ کی مر کزی کمیٹی کے سیا سی بیورو کے رکن ہو نے یہ بات دیہی علاقوں میں تجارتی نظاموں کی تشکیل کے حوالے سے چین کے شمال مشرقی صوبہ لیاننگ کے شہر ہائی چھنگ میں ایک حالیہ سمپوزیم میں شرکت کے دوران کہی ۔نائب وزیر اعظم ہو نے کہا کہ ٹانز اور ٹان شپس سے تجارتی مراکز کی تعمیر کی کوششیں کی جانی چاہئے تاکہ وہ ملحقہ علاقوں میں خدمات سرانجام دیں اور کانٹی سطح کے مارکیٹ اداروں کے فروغ کو مستحکم بنائیں۔ ہو کے مطابق ، زرعی مصنوعات کی گردش کے استعداد کارکو بہتر بنا تے ہو ئے زرعی مصنوعات کی پروسیسنگ کی صلاحیتوں کو مستحکم کرنا چاہئے۔انہوں نے دیہی علاقوں میں ای کامرس کی پائیدار اور صحت مندانہ ترقی میں تعاون پر بھی زور دیا ہے۔

شیئر کریں

Top