گلگت انتظامیہ کا چھاپہ، نجی سکول سیل دو انتظامی اہلکاروں کو جیل بھجوادیا

g9-1.jpg

ڈپٹی کمشنر نے طلبہ کے والدین کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایجوکیٹر سکول کا جائزہ لینے کے حوالے سے تفصیلی دورہ کیا
علاقہ مجسٹریٹ نے سکول کے خلاف قانونی کاورائی عمل میں لاتے ہوئے سکول کے بچوں کو سکول سے چھٹی کر اکر سکول کو سیل کر دیا
گلگت(سپیشل رپورٹر)کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز کے باعث حکومتی پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے سکول کھولنے پر ڈی سی گلگت کا عملے کے ہمراہ ایجوکیٹر سکول پر چھاپہ ،سکول کو سیل کرکے سکول انتظامیہ کے دو اہلکاروں کو جیل بھجوا دیا گیا تفصیلات کے مطابق نوید احمد ڈپٹی کمشنر / ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ گلگت نے عوام لناس کی شکایت پر ایجوکیٹر پبلک کا جائزہ لیتے ہوئے سکول کو سیل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر گلگت نے سکول کے طلبہ کے والدین کی شکایات کا نوٹس لیتے ہوئے ایجوکیٹر پبلک ا سکول کا جائزہ لینے کے حوالے سے تفصیلی دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت کے دورے کے ہمراہ اسسٹنٹ کمشنر گلگت،علاقہ مجسٹریٹ اور دیگر آفیسران بھی موجود تھے۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے ایجوکیٹر پبلک سکول کے جائزے کے دوران سکول کے بچوں کی کلاسزچلارہے تھے اور سکول میں کوویڈ۔19 ایس او پیز پر عمل کرنے پر ڈپٹی کمشنر گلگت کوویڈ۔19 ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے والے ایجوکیٹر پبلک سکول کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لانے کے حوالے سے علاقہ مجسٹریٹ کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ سکول کے طلبہ کو چھٹی کراکے سکول کو سیل کریں جس پر علاقہ مجسٹریٹ نے سکول کے خلاف قانونی کاورائی عمل میں لاتے ہوئے سکول کے بچوں کو سکول سے چھٹی کر اکر سکول کو سیل کر دیا۔ ڈپٹی کمشنر گلگت نے موقع پر ایجوکیٹر سکول کے انتظامیہ کے دو افراد کو جیل کی سزا سنے کی ہد ایات مجسٹریٹ کو دی جس پر علاقہ مجسٹریٹ نے سکول انتظامیہ کے دو افراد کے خلاف قانونی کاورائی عمل میں لاتے ہوئے جیل کی سز ا پر جیل بھجوایا گیا۔ڈپٹی کمشنر گلگت نے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر گلگت کو ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ گلگت شہر میں جہاں بھی سکول چلائے جا رہے ہیں ان سکولوں کے خلاف قانونی کاورائی عمل میں لا کر سکولوں کو سیل کر کے تفصیلی رپورٹ پیش کریں اور ویکسی نیشن کے حوالے سے بھی ہد ایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ علاقہ مجسٹریٹ اپنے اپنے علاقوں میں کاروباری مراکز کا تفصیلی جائزہ لے اگر کوئی بھی دوکاندار بغیر ویکسیشن سرٹیفکیٹ کے کاروبار کرے تو اس کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لا کر دوکان کو سیل کریں۔
سکول سیل

شیئر کریں

Top