ہنزہ،درامشل بربر سے سینٹرل جماعت خانہ لنک روڈ ٹوٹ پھوٹ کا شکار

g10-3.jpg

درامشل بربر سے سنٹرل جماعت خانہ روڈ سولہ فٹ تو ہے لیکن اس کو بھی با اثر افراد نے تجاوزات کرکے کم کر دیا ہے
سینئر وزیر کرنل عبید اللہ بیگ فوری طور پر یہ روڈ بائیس فٹ بنا کر یہاں کے عوام اور سیاحوں کو مسائل اور مشکلات سے نکال دیں
ہنزہ(قیمت جان)درامشل بربر سے سنٹرل جماعت خانہ لنک روڈ جو کہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہے گاڑیاں گزارنے میں دشواری پیش ا رہی ہیں خصوصی طور پر اموات اور شادی بیاہ کے دنوں میں بڑی مشکلات پیش ا رہی ہیں درامشل سے جاپان چوک سے گزر کر بلتت فورٹ چوک کے زریعے سنٹرل جماعت خانہ پہنچنا پڑتا ہے جبکہ بلتت فورٹ چوک روڈ بھی اس قابل نہی کہ گاڑیوں کی امدورفت کو برداشت کر سکیں ایک گاڑی بھی وہاں سے گزارنا مشکل پڑ جاتا ہے اوپر سے چڑھائی اگر اوپر کی جانب سے ایک گاڑی ا جائیں اور نیچے سے اوپر ایک گاڑی کا گزرنا ہو تو حادثہ یقینی بن جاتا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ درامشل بربر سے سنٹرل جماعت خانہ روڈ کو بائیس فٹ بنانا جائے پہلے جو روڈ موجود ہے وہ سولہ فٹ تو ہے لیکن اس کو بھی با اثر افراد نے تجاویزات کرکے رکھ دیا ہے اگر یہ لنک روڈ بائیس فٹ بن جاتا ہے تو یہاں سے بلتت فورٹ کے لئے بھی انے جانے میں اسانی ہوتی ہے اور جو بلتت چوک سے بلتت فورٹ جانے والے سیاحوں کو آسانی سے بلتت فورٹ تک جانے کا راستہ مل جاتا ہے رش ختم ہو جاتا ہے اب صوبائی حکومت وزیر اعلی خالد خورشید سینئر وزیر کرنل عبید اللہ بیگ اور ضلعی انتظامیہ کی زمہ داری ہے کہ فوری طور پر یہ روڈ بائیس فٹ بنا کر یہاں کے عوام اور سیاحوں کو مسائل اور مشکلات سے نکال دیں بلتت فورٹ پر جو ٹریفک کا مسلہ ہے وہ بھی ختم ہوگا اور سیاحوں کو ارام سے بلتت فورٹ تک رسائی مل سکے گی۔
ٹوٹ پھوٹ

شیئر کریں

Top