بجٹ میں امتیازی سلوک پیپلز پارٹی کا آج پرامن احتجاج کا اعلان

Amjad-Advocate.jpg

(FILE-PHOTO)

اپوزیشن کے نام پر عوام کو بجٹ میں انتقام کا نشانہ بنایا گیا، تعلیم،مواصلات ، صحت اور پانی کی سہولیات سے محروم کر دیا ،شروٹ شکیوٹ کی طالبات پانچ کلومیٹر سفر کر کے غذر جاکر تعلیم حاصل کررہی ہیں
غذر، داریل ،نگر ،دیامر اور بلتستان کیساتھ سنگین زیادتیاں ناقابل معافی ہیں اپوزیشن کسی طور پر بھی حکومت کو معاف نہیں کریگی،علامتی احتجاج کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا جائیگا،امجد ایڈووکیٹ
گلگت(سپیشل رپورٹر)پیپلز پارٹی نے گلگت بلتستان بھر میں احتجاج کا اعلان کردیا صوبائی اسمبلی ،محکمہ پلاننگ کے دفاتر سمیت درجنوں مقامات پر احتجاج کیا جائیگا بجٹ میں امتیازی سلوک پر آج گلگت شہر کو مکمل لاک ڈاؤن کیاجائیگا صوبائی صدر پی پی پی و قائد حزبِ اختلاف کے زیر صدارت اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ آج پورے گلگت بلتستان میں پرامن احتجاج ہوگا آج بارہ بجے کے بعد تمام پارٹی کارکن اپنے اپنے علاقوں کی مرکزی شاہرات اورچوک بند کر کے اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے اس کے بعد ریلیوں کی صورت میں گلگت شہرکے کارکن پلاننگ دفتر کے باہر احتجاج کیلئے پہنچیں گے جہاں پر علامتی دھرنا دیا جائیگا۔
احتجاج
گلگت( بیورو رپورٹ)اپوزیشن لیڈر امجد ایڈووکیٹ نے کہاہے کہ کورونا کے ناقص انتظامات سے روزانہ لاشیں اٹھائی جارہی ہیں آ ئندہ اموات پروزیر اعلی اور وزیرصحت کے خلاف مقدمات درج کرائیں گے بجٹ میں اپوزیشن کو دیوار سے لگانے اور عوام کو کورونا کے ذریعہ مارنے کی پالیسی کیخلاف آج بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور گلگت میں مکمل لاک ڈاؤن ہو گا اپوزیشن کے نام پر عوام کو بجٹ میں انتقام کا نشانہ بنایا گیا اور انکو تعلیم،مواصلات ، صحت اور پانی کی سہولیات سے محروم کر دیا گیا شروٹ شکیوٹ کی طالبات پانچ کلومیٹر سفر طے کر کے غذر میں جاکر تعلیم حاصل کررہی ہیں جنہیں اپنے ضلع اور دہلیز پر تعلیم دینے کے منصوبے کو حکومت نے بجٹ سے نکال دیا یہ انتقام مجھ سے نہیں وہاں کی طالبات اور عوام سے لیا جارہا ہے اسی طرح نلتر اور سکار کوئی منصوبہ بھی حذف کر دیا گیا جبکہ شہر کو پانی دینے کی ہماری سکیم منسوخ کرکے شہر سے باہر پانی دینے کی سکیم رکھی گئی جو واٹر رائٹس تنازعہ کا شکار ہو نے کا امکان ہے اسی طرح غذر ،داریل، نگر، دیامر اور بلتستان کے ساتھ سنگیں زیادتیاں کی گئیں جو کہ ناقابل معافی ہیں اپوزیشن کسی طور پر بھی حکومت کو معاف نہیں کریگی۔علامتی احتجاج کے بعد اگلے لائحہ عمل کا اعلان کر دیا جائے گا شہر میں ایک ہی روز کورونا سے پانچ افراد کی ہلاکتوں کی ذمہ دار حکومت ہے ہسپتالوں میں نہ بیڈ ہیں نہ علاج معالجہ کی سہولیات میسرہیں جس کے باعث کورونا کے مریضوں کی تیزی سے اموات ہورہی ہیں ۔
اپوزیشن لیڈڑ

شیئر کریں

Top