ثروت گیلانی عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند

Sarwat-Gilani.jpg

کراچی(آئی این پی) معروف اداکارہ ثروت گیلانی نے بالی ووڈ کے سپر سٹار عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔سوشل میڈیا ایپ انسٹاگرام پر آسک می سیشن کے دوران مداحوں نے ثروت گیلانی سے ان کی زندگی کے بارے میں کئی سوالات کیے۔ ایک مداح نے ثروت گیلانی سے پوچھا آپ کی کوئی ایسی خواہش ہے جو آج تک پوری نہ ہوئی ہو اور آپ لمبے عرصے سے اس خواہش کے پوری ہونے کا انتظار کررہی ہیں؟مداح کی جانب سے پوچھے جانے والے اس سوال کا جواب دیتے ہوئے ثروت گیلانی نے کہا کہ وہ عامر خان کے ساتھ کام کرنے کی خواہشمند ہیں اور چاہتی ہیں کہ ان کی یہ خواہش پوری ہوجائے۔

شیئر کریں

Top