بھارتی قید سے رہائی پانے والے 3 ماہی گیرکراچی پہنچ گئے

first-batch-of-indian-fishermen-released-from-pakistan-arrives-in-gujarat.jpg

کراچی (آئی این پی ) بھارتی قید سے رہائی پانے والے 3 پاکستانی ماہی گیر لاہور سے کراچی پہنچ گئے۔ ماہی گیروں کو دسمبر2017 میں بھارتی فورسز نے مچھلی کے شکار کے دوران کھلے سمندر سے گرفتار کیا تھا جو کہ اب بھارتی قید سے رہا ہونے کے بعد کراچی پہنچ گئے ہیں۔ ماہی گیر حسن، وٹو محمد اور محمد جمن 28 جون کو واہگہ بارڈر کے ذریعے لاہور پہنچے تھے اور کورونا وباکے باعث ان ماہی گیروں کو قرنطینہ میں رکھا گیا تھا۔ بھارتی جیلوں میں اب بھی 92 پاکستانی ماہی گیر قید ہیں، فشر مین کوآپریٹو سوسائٹی کی جانب سے رہائی پانے والے ماہی گیروں کو20،20 ہزار روپے بھی دیے گئے ہیں۔

شیئر کریں

Top