اسلام آباد : آسٹرازنیکا ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی

832393_2525043_339983_5334815_updates_updates.jpeg

اسلام آباد(آئی این پی ) کوویکس کی جانب سے آسٹرازنیکا کورونا ویکسین کی دوسری کھیپ پاکستان پہنچ گئی، کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق کوویکس کی فراہم کردہ مفت کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ پاکستان پہنچ گئی، 12 لاکھ 40 ہزارکورونا ویکسین ڈوزز غیر ملکی ایئرلائن سے پاکستان پہنچائی گئیں۔ اس حوالے سے وزارت صحت کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کوویکس کی فراہم کردہ کورونا ویکسین جنوبی کوریا کی تیارکردہ ہے، کوویکس نے پاکستان کو دوسری کھیپ آسٹرازنیکا ویکسین کی فراہم کی ہے۔ ذرائع کے مطابق کورونا ویکسین کی پہلی کھیپ فیڈرل ای پی آئی کے ویئرہاس منتقل کی گئی تھی، پاکستان کرونا وائرس سے متعلق عالمی اتحاد کوویکس کا رکن ملک ہے اور کوویکس پاکستان کی 20 فیصد آبادی کو مفت ویکسین فراہم کرے گا۔

شیئر کریں

Top