دوسرا ٹی ٹوئنٹی، پاکستان کا انگلینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

259220_5985701_updates.jpg

تین ٹی ٹوئنٹی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرلیا۔

لیڈز میں کھیلے جارہے میچ میں گرین شرٹس کے کپتان بابراعظم نے ٹاس جیت کر انگلینڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی۔

اس حوالے سے بابر اعظم کا کہنا تھاکہ ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے، پچھلے میچ کا مومینٹم برقراررکھیں گے اور آج کا میچ جیت کر سیریز جیتیں گے۔

انگلش ٹیم کے کپتان جوز بٹلر کا کہنا تھاکہ انگینڈ کی ٹیم میں تین تبدیلیاں کی ہیں، اوئن مورگن انجری کے باعث آج کا میچ نہیں کھیل رہے۔

خیال رہے کہ پاکستان کو تین میچوں کی سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔

شیئر کریں

Top