قربانی کو فقط رسم تک محدود نہ رکھاجائے بلکہ قربانی جیسے نیک عمل کی روح کومدّنظر رکھیں،عید الاضحی کے موقع پر قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی کا پیغام

Allama-Sajid-Ali-Naqvi.jpg

راولپنڈی /اسلام آباد(آئی این پی )قائد ملت جعفریہ پاکستان علامہ سید ساجد علی نقوی نے عید الاضحی کے موقع پراپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ قربانی دیتے وقت پیغمبران خدا حضرت ابراہیم ؑ اور حضرت اسماعیل ؑکی طرف سے اپنے رب کی رضا کی خاطر دی گئی قربانی کے اہداف کو سامنے رکھاجائے اور قربانی کو فقط رسم تک محدود نہ رکھاجائے بلکہ قربانی جیسے نیک عمل کی روح کومدّنظر رکھیں کیونکہ ہماری قربانی کے جانور کا گوشت اور خون ہمارے خالق تک نہیں پہنچتے بلکہ ہمارا تقوی اور ہمارا اخلاص بارگاہ ایزدی میں قبولیت پاتا ہے۔

شیئر کریں

Top